اترپردیش میں مہوبہ کی ضلع کوآپریٹیو بینک کی شاخوں میں پانچ سو اور ایک
ہزار کے نوٹوں کے لین دین پر روک لگا دیے جانے سے بھڑکے کسانوں نے آج جم کر
ہنگامہ کیا اور بینک کی شاخوں کے گیٹ پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے
ہوئے دھرنا دیا۔گرو نانک کی سالگرہ پر کل چھٹی کے بعد بینکوں
میں صبح سے نوٹ بدلوانے کے
لیے جمع ہونے والی بھیڑ کے درمیان ضلع کوآپریٹیو بینکوں کی شاخوں میں پانچ
سو اور ایک ہزار کے نوٹ جمع کرنے اور تبدیل کرنے سے انکار کئے جانے سے
متعلق تختیاں لٹک جانے سے معاملہ بگڑ گیا ۔بینک کے اکاؤنٹ ہولڈر کسان اس پر بھڑک اٹھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔